ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد :ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 720 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے ، 28 اپریل تا 5 مئی راولپنڈی اسلام آباد میں20 کلوآٹے کا تھیلا 800 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اب 1520 روپے تک پہنچ گیا ہے ،راولپنڈی میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 706 روپے67 پیسے تک مہنگا ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق ایک ہفتے فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 600 روپے اور پشاور میں 590 روپے مہنگا ہوا جب کہ سرگودھا میں 550، ملتان 530، لاہور اور بنوں 520 ، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور بہالپور میں 20 کلو کا تھیلا 500 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔ایک ہفتے کے دوران سکھر میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 60 روپے تک بڑھی ، حیدرآباد میں 40 اور کوئٹہ میں 20 روپے تک مہنگا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں