بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر انقلابی اقدامات کریں گے، میر اسرار زہری
خضدار (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں میدان کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑی ہے پارٹی ہر جگہ اور وارڈ یوسی سے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں پارٹی کامیابی کی صورت میں انقلابی اقدامات کا آغاز کریں گے بی این پی عوامی مخلصانہ انداز میں قوم کی بہترین نمائندگی کا حق ادا کر رہی ہے باغبانہ بی این پی عوامی کا سیاسی قلعہ ہے باغبانہ کے باشعور عوام سے امید کی جاتی ہے کہ 29مئی کو یہاں سے پارٹی کو کلین سوئپ کروائیں گے اگر باغبانہ کے عوام 2018کے عام انتخابات کے طرز طریقہ اختیار کیا گیا تو یقینا”بی این پی عوامی ہر جگہ سے اپنے نشستوں میں کامیابی سے ہمکنار ہوگی ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے قائد سابق وزیر میراسراراللہ خان زہری سے زہری حویلی میں باغبانہ اڈہ سے آئے ہوئے وفد بی این پی عوامی باغبانہ کے سینئر رہنما رئیس محمد عالم محمد حسنی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ملاقات میں علاقاءوسیاسی حوالے سے گفت شیند کی گئی اور علاقہ کے مختلف مسائل سے قائد بی این پی عوامی کو آگاہ کیا گیا۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہے کہ باغبانہ کے عوام اپنے آباﺅ اجداد کے رہن سہن اور طور طریقے پر آج بھی قائم ہیں، اپنے بڑوں کی عزت و احترام کرنے اور قبائلی رسم ورواج کے مطابق اپنے فیصلے کرتے ہیں باغبانہ میرا گھرہے مجھے یقین ہے باغبانہ کے عوام پہلے بھی ہمارے ساتھ ہر مشکل میں دوبدو ہوکر ہمارے ساتھ کھڑے رہے، اس مرتبہ بھی بلدیاتی انتخابات میں بی این پی عوامی کو مایوس نہیں کریں گے۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہے کہ سرکاری املاک کسی کا ذاتی جاگیر نہیں ہوسکتے ہیں ان پر قبضہ گیری مناسب عمل نہیں ہے سرکاری املاک کو اجتماعی طور پر استعمال میں لایا جائے چاہے کسی بھی محکمہ کا ہو گراند شادی ہال واٹر سپلائی وغیرہ ہو وہ بھی عوام کی ملکیت ہے انہیں انفرادی طور پر ہرگز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہیں اجتماعی طور زیر استعمال لایا جائے میر اسراراللہ خان زہری نے مزید کہا ہے باغبانہ کے عوام کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد ہمارا قومی سیاسی و اخلاقی فرض ہے، عوام کی اجتماعی مفادات کیلئے سرکاری املاک کو زیر استعمال لانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے ۔


