بیرونی سازش کا ڈرامہ رچا کر عوام کو ورغلایا جارہاہے، مولانا واسع

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر اور وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام آئین و قانون کی بالادستی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی قیادت کو وسیع النظر فیصلے کرنا ہوں گے ، عمران نیازی اور ان کی ٹیم نے ملک کو تباہی و بربادی سے دوچار کردیاڈالر کی اونچی اڑان کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں، موجودہ حکومت ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے جدوجہد کررہی ہے صوبے کے عوام بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علما اسلام کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کی بقا ترقی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، بیرونی سازش کا ڈرامہ رچا کر عوام کو ورغلایا جارہاہے یہ وہی لوگ ہے جنہوں نے غیر ملکی صدرو کے ٹیلیفون کا انتظار کرتے تھے امریکی دورے پر شادیانی بجانے والے اپوزیشن کی جمہوری جدوجہد کو سازش قراردے رہے تھے دنیا کو معلوم ہے کہ تحریک انصاف چور راستے سے اقتدار پر مسلط ہوئی تھی بیسا کھیاں ہٹ گئی تو جعلی حکومت ریت کی دعوار ثابت ہوئی سابق حکومت نے غیر آئینی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کی جگہ ہنسائی کی تمام جمہوری سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات ہی تبدیلی سرکار کے پیدا کردہ مسائل کا واحد حل ہے۔ انتخابی اصلاحات اور سابق حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خاتمے کے بعد انتخابات ممکن ہیں جمعیت علما اسلام جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے آئین کی بالادستی اور پارلیمان کو بااختیار بنانے کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ29مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علما اسلام کے نامزدکردہ امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں