لوگوں کا دوسرے صوبوں سے آنا مقامی افسران کی حق تلفی ہے، پشتونخوا میپ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پرےس رےلےز مےں اس دوقومی صوبے کے نےشنل بنک مےں ہےڈ آفس کراچی کی جانب سے ناروا مداخلت اور دوسرے صوبوں سے ڈائرےکٹ اےگزےکٹو آفےسران لاکر صوبے مےں بھرتی کرنے کے منفی عمل کی پرزور مذمت کی گئی ہے اور کہا گےا ہے کہ ےہ ناروا اور منفی طرزعمل صوبے کے مقامی آفےسران کی حق تلفی ہے۔ کےونکہ مذکورہ گرےڈ کے آفےسران پہلے سے صوبے مےں موجود ہےں ۔ نےشنل بنک کے حکام مقامی آفےسران سے کام لےنے اور ان کو ترقی دےنے کی بجائے دوسرے صوبوں کے آفےسران کو لاکر ےہاں تعےنات کرنا قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔ جبکہ نےشنل بنک نے اس صوبے مےں پچھلے سال 5ارب روپے کے قرےب منافع دےا اور ےہ منافع نےشنل بنک کے اس دو قومی صوبے کے محنتی آفےسران ،اہلکاروں اور اس صوبے کے تاجروںاور کاروباری عوام کی نےشنل بنک پر اعتماد کے بدولت ممکن ہوا۔ ان حالات مےں نےشنل بنک کے اعلیٰ حکام اور انتظامےہ کو چاہےے کہ وہ صوبے کے عوام کی پسماندگی ،غربت ،بھوک وافلاس اور بےروزگاری کو دےکھتے ہوئے ےہاں کے مقامی پڑھے لکھے بےروزگار نوجوانوں کو روزگار دےں اور زراعت ، انڈسٹرےز ،لائےو سٹاک جےسے دےگر اداروں کی مالی سپورٹ کرےں۔لےکن نےشنل بنک کے ہےڈ آفس کراچی کے انتظامےہ کا روےہ اور طرز عمل اس کے برعکس ہے ۔ اےسی صورتحال مےں صوبے کے سےاسی وجمہوری پارٹےاں اور تاجر برادری اور کاروباری حضرات نےشنل بنک کے ہےڈ آفس کے انتظامےہ کے منفی روےہ اور منفی طرز عمل کےخلاف بھرپور احتجاج کا حق محفوط رکھتے ہےں۔


