قلعہ عبداللہ، گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق

قلعہ عبداللہ (ویب ڈیسک) قلعہ عبداللہ میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ قلعہ عبداللہ کے علاقے دلسورہ کاریز میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں بی بی رحم گل زوجہ حاجی فضل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے بعد لواحقین خاتون کی میت کو ٹراما سینٹر میزئی اڈہ منتقل لائے، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے میت ورثا کے حوالے کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں