بلدیاتی انتخابات میں سرکاری بے جاءمداخلت مسترد کرتے ہیں، پی ڈی ایم اے

پنجگور (نمائندہ خصوصی) پاکستان ڈیموکریٹک مو¿ومنٹ ضلع پنجگور میں شامل جماعتوں اور پیپلز پارٹی نے ضلع پنجگور میں بلدیاتی انتخابات میں سرکار کی بے جاءمداخلت اور خصوصا ضلعی انتظامیہ کی سرکاری مشینری کے استعمال اور اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے بلاوجہ مسترد کرنے کی عمل کو عوام کی حق رائے دیہی پر شب خون مارنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان چیف الیکشن کمیشن بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر پی ڈی ایم اور انکی اتحادی جماعتیں بلدیاتی الیکشن کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع پنجگور کے مشترکہ اجلاس کے بعد پی ڈی ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ ضلع پنجگور کے صدر حافظ محمد اعظم بلوچ میر نظام بلوچ محمد اشرف ساگر آغا شاہ حسین بلوچ نے دیگر پی ڈی ایم کے رہنماو¿ں حاجی عبدالعز بلوچ عبید اللہ بلوچ حاجی افتخار بلوچ حاجی محمد اکبر بلوچ حاجی محمد ایوب دھواری، صغیر احمد بلوچ یاسر بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنا نے کے دعواو¿ں کے برعکس ضلع پنجگور میں تعینات ضلعی انتظامیہ نے مشکوک بناکر الیکشن کمیشن کے قانون اور ضوابطوں کو پامال کرکے بلوچستان حکومت شامل ایک اتحادی جماعت کے وزیر کی جھولی میں ڈال دیا ہے ضلعی انتظامیہ آر او اور ڈی آر او بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کو شفاف بنانے کے بجائے خود صوبائی حکومت کے ایک اتحادی جماعت کے پارٹی عہدیدار کا کردار ادا کررہے ہیںں ڈی سی آفس ڈی آر او اور آر او کے دفاتر ایک جماعت کے الیکشن دفتروں میں تبدیل ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک میں کٹھن اور مشکل حالات میں جدوجہد کے ذریعے کوشش کی کہ ملک میں جمہوری ادارے بحال ہو پارلیمنٹ کی بالادستی ہو اور ملک میں شفاف انتخابات کے ذریعے عوام اپنے نمائندے منتخب کریں مگر افسوس ضلع پنجگور میں شفاف بلدیاتی انتخابات کو ضلعی انتظامیہ مشکوک بنا کر تمام قوانین کو ردی کے ٹوکری میں ڈال کر عوام کے رائے کا گلہ گھونٹا جاررہا ہے۔ بلوچستان سمیت ضلع پنجگور میں ریاست اداروں کی بےجاءمداخلت نے بلدیاتی انتخاب کو متنازعہ بناکے مشکوک کردیا گیا ہے ایک بار پھر بلوچستان میں ٹپہ مافیا کو منظم کرکے عوام کی رائے کو بدلنے کی کوشش ہورہی ہے ضلع پنجگور میں ایک سازش کے تحت دھشت خوف بدامنی کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے تاکہ عوام خوفزدہ ہوکر منفی قوتوں کو بلدیاتی الیکشن میں ٹپہ مافیا کے ذریعے مسلط ہونے کا موقع ملیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں