پھیلاوغ کے علاقے شم خیران میں آلودہ پانی پینے سے درجنوں لوگ بیمار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈیرہ بگٹی کے تحصیل پھیلاوغ کے علاقے پیرکوہ میں قلت آب اور آلودہ پانی پینے کے سبب تباہ کاریوں کے بعد تحصیل پھیلاوغ کے گنجان آباد علاقے شم خیران میں بھی قلت آب اور آلودہ پانی پینے کے سبب درجنوں لوگ بیمار پڑ گئے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق علاقہ شم خیران میں گزشتہ کئی سالوں بارش نے ہونے کے سبب حالات انتہائی خراب ہوگئے ہیں برساتی جوہڑ جس میں انسان اور جانور ایک ساتھ پانی پیتے ہیں سوکھنے کے سبب اب علاقہ مکین پانی کے شکل میں آلودہ کیچڑ پینے پر مجبور ہیں سوشل میڈیا پر وائرل چند ویڈیوز میں منظر بڑا ہی دردناک اور افسوسناک ہے جہاں درجنوں فٹ گہرے برساتی کھڈے میں چند لوگ پانی بھر رہے ہیں جبکہ ہفتوں پیاسے رہنے والے مال مویشی حسرت بھری نگاہوں سے پانی کے منتظر آتے ہیں علاقہ مکینوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے ہیں جس میں فوری صاف پانی کی فراہمی کے مطالبات درج ہیں جبکہ ویڈیو میں ایک علاقہ مکین علاقہ مکینوں کے حالت کو قابل رحم قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے گزارش کر رھے ہیں کہ خدارا فورا سے بیشتر علاقہ مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں ورنہ کسی بھی وقت انسانی بحران یا قلت آب کے باعث وبائی صورتحال کنٹرول سے باہر ہونے قوی امکانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں