سندھ میں میٹرک امتحانات، طلبہ گرمی میں پرچے دینے پر مجبور، نقل کا سلسلہ جاری

کراچی (انتخاب نیوز) گرمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث سندھ اور پنجاب میں جاری میٹرک کے امتحانات میں حالات بے قابو ہوگئے، طلبا کے لیے گرمی اور پسینے میں امتحان دینا مشکل ہوگیا۔ کراچی، حیدرآباد ، لاڑکانہ،میرپورخاص، سکھراور نوابشاہ تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں بجلی کا کوئی متبادل انتظام نہیں۔ میٹرک امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ سے طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا سندھ کے وزیربورڈز و جامعات اسماعیل راہو نے کراچی کے علاقے جیکب لائن میں امتحانی مرکز کا دورہ کیا اوربجلی نہ ہونے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ کے الیکٹرک کی سرزنش کریں گے۔ دوسری جانب بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ نقل اور پرچے آو¿ٹ ہونےکا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لاڑکانہ اور شکارپورکے امتحانی مراکز پر کھلے عام موبائل فون سے طلبا نقل کرتے رہے، پیپر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ راولپنڈی بورڈ کے کیمسٹری،بیالوجی اورکمپیوٹر سائنس کے پرچے واٹس اپ گروپ میں لیک ہونے پر منسوخ ہوگئے۔ کراچی میں آج بھی پرچہ آو¿ٹ ہوگیا اور نویں جماعت کی بیالوجی کا پرچہ امتحانی مراکز سے پہلے سوشل میڈیا پر آگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں