ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہونے کا ڈرامہ رچانے والا ڈکیت اسپتال سے پکڑا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہونے کا ڈرامہ رچانے والاڈکیت اسپتال سے پکڑا گیا، شہزادشکیل نامی زخمی نوجوان نے عباسی شہید اسپتال پہنچ کر بتایا کہ اسے اتحاد ٹائون میں رہزنوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے، اسپتال سے اطلاع ملنے پر آنے والی پولیس نے زخمی اور اس کے والد کے بیانات میں تضاد کے بعدجائے وقوعہ سے بھی واردات کے شواہد نہ ملنے کے بعد ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ مومن آباد کے واجد شہید چوک پر دکان میں ڈکیتی کے دوران وہاںبیٹھے شخص کی فائرنگ سے زخمی ہوکر فرار ہوا ہے، بعد ازاں مومن آباد پولیس نے اسپتال پہنچ کر ملزم کو ہتھکڑی لگادی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں