کوئٹہ کلی پائند خان دھماکے کا مقدمہ درج، ہلاک شخص خود کش جیکٹ تیار کررہا تھا، سی ٹی ڈی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کلی پائند خان دھماکے کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کلی پائند خان میں ہونے والے دھماکہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے، واقعہ میں ہلاک ہونے والے شخص مبینہ طور پر خودکش جیکٹ تیار کر رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کے باعث تین مکانات منہدم ہو گئے تھے ہلاک ہونے والے لڑکے کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں