آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق صدرآصف زرداری کی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان نے موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام فیصلے قومی حکومت کی مشاورت سے کر رہے ہیں، مستقبل میں بھی تمام فیصلے مشاورت سیکریں گے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان پہلے ہے اور سیاست بعد میں، تمام اقدامات پاکستان کی بہتری کیلئے کریں گے، قومی حکومت ہی ملک کو سابق حکومت کے بنائے بھنور سے نکال سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں