ایس ایس پی سٹی نے جرائم پیشہ عناصر کے ضمانتیوں کیخلاف ایکشن کا حکم دیدیا
کراچی (انتخاب نیوز) ضلع جنوبی کے دو مصروف کاروباری مراکز میں چند روز میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں کے بعد پولیس نے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے پلان تشکیل دیدیا، ڈسٹرکٹ سٹی میں جرائم پر قابو پانے کیلئے ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے میٹنگ میں اہم ہدایات جاری کردیں، اجلاس میں اسٹریٹ کرمنلز، ڈکیتوں، منشیات ڈیلرز سمیت عادی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن سمیت جرائم پیشہ عناصر کے ضمانتیوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی، ایس ایس پی سٹی نے حساس مقامات پر 4 میگا پکسل کیمروں اور کم از کم 30 دن بیک اپ بمعہ DVR کی تنصیب کی ہدایات دیں، ایس ایس پی سٹی نے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ ڈیوٹی پر موجود تمام اہلکار بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کو لازمی پہنیں گے، غفلت کی صورت میں اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انھوں نے مزید کہا کہ تمام اہلکار Body Pair میں ڈیوٹیاں سرانجام دینگے، خصوصاً کھانا کھاتے وقت 1 اہلکار مسلح ڈیوٹی سرانجام دے گا، کم از کم 1 اہلکار کے پاس پستول لازمی ہوگا، میٹنگ میں ایس پی سٹی, ایس پی لیاری, تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔


