عمران خان نے اداروں پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا، خورشید شاہ

سکھر (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے شوق سے حکومت نہیں لی لوگ کہتے تھے اپوزیشن کچھ نہیں کررہی،عمران کو ہٹاؤ کی صدائیں بلند ہورہی تھیں،اگر عمران خان شوق سے لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو شوق پورا کریں ہم نے بھی پر امن لانگ مارچ کیا تھااور عمران خان نے اگر اداروں پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں ضرور آئے گا،کیونکہ عمران نے پہلے بھی پی ٹی وی سمیت دیگر اداروں پر حملہ کیا تھاجاری کردہ ویڈیو بیان میں سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ سندھ اور بلوچستان کو پانی کی قلت سامنا ہے،لیکن یہ قدرتی قلت ہے،آئندہ ہفتے بارشوں کے باعث بہتری کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ تونسہ اور گڈو کے درمیان بیس ہزار شارٹ ہوگیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہائی کمیشن نے تونسہ اور گڈو کے درمیان کا جائزہ لیا،گرمی کی شدت کے باعث تونسہ کے مقام پر دس سے گیارہ ہزار کیوسکس ضائع ہوسکتا ہے مزید آٹھ ہزار کیوسکس پانی کہاں گیا یہ دیکھنا ہے، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد دیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں