ہوشاپ واقعہ،ڈسٹرکٹ بار مستونگ کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ
مستونگ: ڈسٹرکٹ بار مستونگ کا عدالتوں کا بائیکاٹ،ڈسٹرکٹ بار مستونگ کی جانب سے ہوشاپ کیچ سے بلوچ خاتون کی اغواہ نما گرفتاری کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رہنماوں کا کہناہیکہ سیکورٹی فورسز کی جانب بلوچ خواتین کی اغواہ نما گرفتاری افسوسناک ہے ایسے غیرقانونی اقدامات سے بلوچستان میں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں، انھوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ مطالبہ کرتا ہیکہ کیچ کے علاقہ ہوشاپ کے رہائشی بلوچ خاتون کو فوری طور پر رہا کیاجائے، انھوں نے کہاکہ ہمارا عدالتوں سے بائیکاٹ خاتون کی رہائی تک جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


