صحافیوں پر مقدمات میں ہماری حکومت کا کردار نہیں ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کیخلاف درج مقدمات میں ان کی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ اظہارِ رائے کی آزادی کی حمایت کی ہے تو وہ کیسے صحافیوں کے بولنے پر پابندی عائد کروانے کیلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کی جماعت نے تنقید کو برداشت کیا ہے اور ان کے لیے وہ صحافی بھی قابلِ احترام ہیں جو موجودہ حکومت یا ان کی جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کے ادارے کی طرف سے پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری میں بھی حکوت کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔
Load/Hide Comments


