پولیس نے لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند کردیے
لاہور :پولیس نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند کردیے جس کیلئے سینکڑوں بسیں اور کنٹینرز پکڑلیے۔
کنٹینرز، بسیں پکڑنے پر ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہماری سیکڑوں بسیں پکڑ لیں، سیاسی نورا کشتی میں ہمارا کروڑوں کا نقصان کردیا۔
شاہدرہ چوک بند کرنے کے باعث میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ راوی پل کو کینٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


