شیرانی جنگل آگ بجھانے کے بعد نقصانات کا سروے ہوگا، ضیاء لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میرضیا اللہ لانگو نے ضلعی شیرانی میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ جنگلات،پی ڈی ایم اے،فائیرفائیٹر ز، پاک فوج ایف سی انتظامیہ مقامی لوگوں اور رضا کاروں کی آگ بجھانے کی انتھک محنت قابل تحسین ہے۔ حکومت ایران کے مشکور ہیں جس کی فائر فائٹر جہاز سے آگ بجھانے میں کامیابی ہوئی۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم اے میں کنٹرول روم کادورے کے موقعے پر کیااس موقع ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر،ڈائریکٹرز فیصل طارق،فیصل پانیزئی،عطاللہ بلوچ سمیت دیگر افسران موجود تھے مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے کو شیرانی کی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے ہونے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرمشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میرضیا اللہ لانگو کا نے جنگلات لگی آگ پر قابوپانے کے کے لئے ہونے والے اقدمات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے افسران اور عملے،این ڈی ایم اے،محکمہ جنگلات، ضلعی انتظامیہ،لیویز، مقامی لوگوں اور رضا کاروں کی آگ بجھانے کی انتھک محنت قابل تحسین ہے،آگ بجھانے میں خاص طور پرفا ئر فائٹرز، پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں صوبائی و وفاقی حکومت کی درخواست پر منگوایا گیا ایئر فائٹر جہاز فراہم کرنے پر حکومت ایران کے مشکور ہیں جس سے آگ بجھانے میں کامیابی ہوئی تاہم اللہ تعالی کا شکر ہے کہ مشترکہ کاوشوں سے ایک بہت بڑے چیلنج سے نمٹا گیا انہو ں نے کہا کہ شیرانی کی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، بروقت قابو نہ پانے کی صورت میں بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ تھا، آگ بجھانے کے بعد نقصانات کے ازالے کیلئے سروے شروع کیا جائیگا متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا بلوچستان حکومت نے جاں بحق افراد کی لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے،سیلاب،زلزلے کے دوران،برف باری اور بارشوں سمیت دیگرہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہمہ وقت الرٹ رہتی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدو س بزنجوخود تمام صورتحال کی نگرانی کررہے تھے ان کی ہدایت پر فوری طور پر تمام صوبائی ادارے الرٹ ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں