میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے، عمران خان کا کارکنوں سے خطاب
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی۔ حسن ابدال میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈی چوک میں میرا انتظار کرو میں آ رہا ہوں، پولیس نے پرْامن احتجاج پر شیلنگ کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کا سمندر ہے ہم ڈی چوک آ رہے ہیں،عوام کا سمندر لے کر ڈی چوک آرہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے، حکومت جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دیگی وہاں سے نہیں جائیں گے۔
Load/Hide Comments


