فیول سبسڈی ختم کرنے پر 90 کروڑ ڈالر قرض ملے گا، آئی ایم ایف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کی جانب سے فیول سبسڈی ختم کرنے پر 90 کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کریگا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہے، پاکستان فیول سبسڈی ختم کرکے ٹریک پر واپس آئے، ڈیل کی آؤٹ لائن پر کام کرلیا۔ فیول سبسڈی ختم کرنے پر معاہدہ بحال ہوجائیگا اور پاکستان کے لیے فنڈنگ کے اور ذرائع کھل جائیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی وزارت خزانہ کے حکام پر امید ہیں کہ شہباز شریف کو فیول سبسڈی ختم کرنے پر راضی کرلیں گے، پاکستان نے معیشت پر مشاورت کے لیے پارلیمنٹ کا سیشن طلب کیا ہے۔ خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 16 ماہ میں الیکشن کی توقع ہے اور فیول سبسڈی کا خاتمہ حکومتی الحاق کی ساکھ متاثرکرے گا۔
Load/Hide Comments


