کیچ، تجابان کے مقام پر سی پیک بلاک، گاﺅں سے سیکورٹی چیک پوسٹیں ختم کی جائیں، مظاہرین
کیچ (انتخاب نیوز) کیچ کے علاقے تجابان کے مقام پر گاو¿ں کے افراد نے آئے دن سیکورٹی فورسز کی ناانصافیوں سے تنگ آکر احتجاجاً سی پیک کے روڈ کو بلاک کرکے بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے آئے روز علاقہ مکینوں کو تنگ کیا جاتا ہے اور آئے روز مارٹر کے گولے گاو¿ں کی طرف مارے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ پریشان اور خوفزدہ ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے تمام علاقے کے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ لوگوں کی نقل و حمل مکمل طور پر محدود ہے مگر اس کے باوجود ہر روز فائرنگ اور مارٹر گولوں سے لوگ شدید خوفزدہ ہوچکے ہیں۔ مظاہرین نے علاقے سے سیکورٹی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


