لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی، ڈیفنس سے گارڈ کی لاش ملی

کراچی (انتخاب نیوز) لانڈھی مرتضٰی چورنگی اسماعیل گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوگیا، مقتول اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مضروب کی شناخت ماجد کے نام سے ہوگئی جبکہ ہلاک شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔ قبل ازیں ڈی ایچ اے فیز 1 میں گولڈ مارک کے قریب گلی نمبر 11 سے خالد حسین نامی سیکورٹی گارڈ کی لاش ملی جس کے سر پر چوٹ کا نشان تھا، لاش جناح اسپتال منتقل کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ لیاری کے علاقے کلاکوٹ گبول پارک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر رہزنوں نے فائرنگ کرکےحمزہ ولد اعجاز کو زخمی کردیا جسے سول اسپتال پہنچایا گیا۔ مزید برآں کورنگی چمشہ گوٹھ فش ہاربر کے قریب سمندر سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی 2 روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش نکال کر جناح اسپتال لے جائی گئی جبکہ کلفٹن سی ویو چوکی کے قریب سمندر سے نومولود بچے کی 2 روز پرانی لاش ملی جو ایدھی ہوم سھراب گوٹھ سرد خانے منتقل کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں