ملک ریاض اور زرداری کے درمیان آڈیو پر وزیراعظم شہباز شریف کا بیان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے متعلق بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی سابق صدر آصف علی زرداری سے گفتگو کی مبینہ آڈیو پر وزیراعظم شہباز شریف کا بیان میں سامنے آ گیا ہے۔ اس حوالے سے شہباز گل کا بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مبینہ آڈیو میں عمران خان سے منسوب جملوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سامنے آنے والی آڈیو ٹیپ نے عمران خان کی منافقت اور دہرے معیار کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دعوؤں کے برعکس عمران خان خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگتا رہا، تمام تر کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، اس کے تمام جھوٹ بے نقاب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں