وفد پاکستان سے اسرائیل نہیں واشنگٹن سے تل ابیب گیا، پاکستانی صحافی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر کے سوال پر کہ آپ کے وفد کا اسرائیل جانے کا کیا مقصد تھا جواب میں وفد میں شامل احمد قریشی نے کہا کہ ہم مذہبی ہم آہنگی اور مسلم یہودی مفاہت کے لئے اسرائیل گئے۔ وفد پاکستان سے اسرائیل نہیں گیا واشنگٹن سے تل ابیب گیا، اجازت باقاعدہ حکومت پاکستان، سابقہ حکومت نے یعنی کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے دی۔ اینکر کے سوال کہ آپ دیکھتی ہیں کہ اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ کیا کررہا ہے جواب میں انیلہ علی نے کہا کہ دونوں سائیڈ مل کر اپنا مسئلہ حل کرسکتے ہیں، اینکر کے سوال کہ آپ کو وہاں امن بھی نظر آیا ہوگا جواب میں احمد قریشی نے کہا کہ فلسطینی بھی بیٹھ رہے ہیں، اسرائیلیوں کے ساتھ عرب بھی بیٹھ رہے ہیں۔ اینکر کے سوال کہ آپ کے کیا احساسات ہیں وہاں جاکر کے جواب میں سمیع خان نے کہا کہ میں پاکستانی امریکن بزنس مین ہوں، میری دلچسپی اس وفد میں یہ تھی کہ جو اپنے خیالات ہیں اسرائیل کے بارے میں، یہودیوں کے بارے میں اور اس تنازع کے بارے میں، اس چیز کو آزمایا جائے۔ میزبان منیب فاورق نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ اسرائیل کے بارے میں پاکستان کی ریاستی پالیسی ہے، جو پوزیشن ہے وہ بالکل کلیئر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں