پاکستان کو افغانستان میں تحریک طالبان سے خطرات ہیں، رپورٹ اقوام متحدہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں ایک بار پھر پاکستان کو افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان سے درپیش خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نگران ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے جس کے افغانستان میں کئی ہزار جنگجو موجود ہیں پاکستان کے خلاف طویل مدتی مہم پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے کابل میں حکومت سنبھالنے کے بعد تمام غیر ملکی انتہا پسند گروپوں میں سب سے زیادہ فائدہ تحریک طالبان پاکستان نے اٹھایا ہے۔پاکستان نے پہلے ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک دستاویز پیش کی تھی جس میں بھارتی انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے پاکستان کے عسکری اور شہری اہداف پر سرحد پار سے حملوں کیلئے تحریک طالبان پاکستان کو فراہم کی گئی مالی و مادی معاونت کے ثبوت موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں