درخشاں، نارتھ ناظم آباد، قائد آباد، پاپوش نگر، کورنگی میں فائرنگ سے بچی، خواتین سمیت 6 افراد زخمی

کراچی (انتخاب نیوز) درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز6ماسٹر جوس کے قریب ذاتی جھگڑےکے دوران فائرنگ سے شوکت علی ولد ملک اکرام علی زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، نارتھ ناظم آباد بلاک یو دیر کالونی مدینہ مسجد کے قریب گھر میں پراسرار طو رپر گولی لگنے سے 10سالہ علوینہ دختر اسلم اور 40سالہ زینت زوجہ نذیر زخمی ہوئی جنہیں عباسی شہید منتقل کیا گیا، فوری طور پر بتایا گیا کہ گولی نامعلوم سمت سے آئی تھی۔ قائد آباد کے علاقے میں لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب گولی لگنے سے صفیہ زوجہ عرفان زخمی ہوگئی جسے جناح پہنچایا گیا۔پاپوش نگر میں تاج بابا مارکیٹ کے قریب گولی لگنے سے محمد ریحان جبکہکورنگی نمبر 6 میں فائرنگ سے عبدالصمد ولد عبدالغنی زخمی ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں