حب ، المحمود ٹرانسپورٹ کی 4بسوں، کنٹینر اور گوداموں پر چھاپا، بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان برآمد
حب (یو این اے ) ایس ایس پی حب معروف عثمان کی ہدایت پر بیروٹ پولیس نے ایف سی اور کسٹم حکام کے ساتھ مل کر بیروٹ تھانے کی حدود میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے المحمود ٹرانسپورٹ کے 4مسافر بسوں سمیت کنٹینر اور گوداموں میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ۔ بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ چھالیہ و دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ ضبط شدہ اشیا کسٹم حکام کے حوالے کر لیا ۔ ایس ایس پی حب معروف عثمان نے اس موقع پہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسمگروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جائے گا ۔ بہت جلد حب سے اسمگلروں کے ٹھکانے ختم کئے جائیں گے اور حب سے اسمگلنگ کا جو روٹ بنا ہے اسے ختم کیا جائے گا اسمگلنگ میں ملوث افراد چاہے جتنے بھی با اثر ہوں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی.
Load/Hide Comments


