اتحادی حکومت کا پارلیمنٹ میں اکثریت مستحکم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اتحادی حکومت نے پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت مستحکم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے مرحلہ وار تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا گرین سگنل دے دیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تحریک انصاف اراکین کے استعفوں سے متعلق وزیراعظم کا پیغام پہنچا دیا گیا،دو سے تین دنوں میں مرحلہ وار استعفوں کی منظوری شروع ہوجائے گی،تحریک انصاف کے اراکین کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کروایا جاے گا،ضمنی الیکشن میں اتحادی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت حصہ لیں گے،ضمنی الیکشن میں کامیابی کے ذریعے قومی اسمبلی میں اتحادی اپنی اکثریت بڑھانا چاہتے ییں،ابتدائی طور پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں اور شیخ رشید کا استعفیٰ منظور کرنے کی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں