وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدمِ اعتماد کی ناکامی پر بی اے پی اراکین کی بیٹھک

کوئٹہ (انتخاب نیوز) میر عبدالقدوس بزنجو صاحب کے خلاف لائی گئی تحریک عدمِ اعتماد کی ناکامی پر گزشتہ روز مرکزی سیکر ٹریٹ میں ٹی پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس کی۔صدارت پولیٹیکل سیکرٹری وزیراعلیٰ بلوچستان جناب ملک خدا بخش لآنگو صاحب نے کی یہاں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سمیت کئی ورکرز نے بھی شرکت کی پارٹی کے مرکزی رہنما مرکزی سیکرٹری فائنانس روزجان  اے خان بابائے آئین شازمان غلزئی یوتھ لیڈر ارباب شائستہ کاسی مرکزی رہنما ساجد جسکانی شہباز کاکڑ اور سادہ گل نے شرکت کی جب کہ پارٹی ورکرز و  دوستوں نے بھرپور  شرکت کی جہاں سب نے یک زبان ہوکر میر قدوس بزنجو کی قیادت پر فخر کیا اور آخر میں ملک خدا بخش لانگو  نے صدارتی خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ورکرز میر عبدالقدوس قدوس بزنجو کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر پارٹی فعالیت پر اپنا کردار ادا کریں پولیٹکل سیکرٹری وزیراعلیٰ  بلوچستان  ملک خدا بخش لانگو کا مزید کہنا تھاکہ پارٹی کے گزشتہ تین سالا کاکردگی پر تبصرہ کرنے سے بہتر ہے کہ میر قدوس بزنجو کے ان چھ ماہ کی خدمات کا تزکرہ کیا جائے اور ان۔چھ ماہ کے اندر پارٹی فعالیت پر جو کردار ادا کیا ان کی نشاندہی کی جائے ہر پارٹی میں اندرونی مسائل ہوتے ہیں اور انہیں حل کرنے کیلے قیادت اپنا کردار بھی ادا کرتا ھے بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت نے جس طرح عوام کی فلاح و بہبود پر کام کیا جس طرح انفراسٹرکچر پر کام کیا اگرچہ یہ کام آئیڈیل تو نہیں لیکن بہترین ضرور ہیں ساتھ ساتھ عالمی معاہدوں کی بات کی جائے تاریخ میں ریکوڈک کے منصوبے پر جس طرح میر قدوس بزنجو نے سنجیدگی دکھائی بلوچستان عوام اس عمل کو کبھی فراموش نہیں کرے گی سابقہ ادوار میں صرف سننے کو ملتا تھا کہ بلوچستان کے ذخائر پر عالمی معائدے کئے جارہے ہیں پران معاہدوں کے ثمرات کہیں دکھائی نہیں دیتے تھے لیکن اس بار پچیس فیصد صرف ریکوڈک کے معاہدے میں بلوچستان کا حصہ رکھاعلاوہ ازیں اس معاہدے میں دیگر بلوچستان کے ترقیاتی پیکجز بھی شمار کیے گئے ہیں اور کمپنی اپنے مکمل اخراجات خود اٹھانے پر پابند ہوگا اود دیہی اور شہری علاقوں کے انفراسٹرکچر کے پیکجز الگ مختص کئے جائیں گے الغرض یہ۔معاہدے ہرصورت بلوچستان عوام کے حق میں ثابت ہوا ہے میر قدوس بزنجو نے آتے ہی تعصب سے خود کو دور رکھا دوست و دشمن سب کو یکجا کرکے کام کرنے کی روش ڈالی حالانکہ میرقدوس بزنجو صاحب کی سخت مخالفت کے باوجود آپ نے اپنا توجہ بلوچستان کے خدمت سے ہٹایا نہیں اور تمام تر پیچیدہ حالات کا صبر سے مقابلہ کیا اور ان ناراض لوگوں کو دعوت دی کہ آئیں ملکر بلوچستان کے ترقی کیلے خدمات انجام دیں یہی ایک ویژنری قیادت کہلاتا ہے میر قدوس بزنجو صاحب نے پارٹی ورکرز کیلے سی ایم ہاؤس کے دروازے کھولنے کے ساتھ ساتھ مجھ ناچیز کوورکرز کی  خدمت کیلے اپنا پولیٹکل سیکٹری بنادیا تاکہ ورکرز کا کوئی بھی کام تاخیر کا شکار نہ ہو سی ایم۔ہاؤس میں پارٹی ورکرز کے لیے آفس مختص کرنا انتہائی مخلصانہ عمل ہے جس سے میر صاحب کی پارٹی ورکرز کے ساتھ دلچسپی عیاں ہوتی ہے مزید ملک خدا بخش لانگو صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو تمام تر تعصبات و قوم پرستی سے پاک و صاف ہے جس کا منشور بھائی چارگی اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے آپ کسی بھی پارٹی میں جائیں آپ کو قومیت کے حوالے سے تعصب ضرور ملے گی لیکن بلوچستان عوامی پارٹی ایک وحدت اور یگانگت کے مشن پر گامزن ہے اور مذید پارٹی کے مرکزی سینیئر رہنما شاہ زمان غلزئی نے کارکنان سے اپنا اظہارِ خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی مقبولیت سے قوم پرست جماعتیں بوکھلاہٹ کے شکار ہیں ان سے بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی بلوچستان عوامی پارٹی حقیقی طورپر بلوچستان عوام کا نمائندہ پارٹی ثابت ہوچکا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات اس قدر پیچدہ نہیں ہیں کہ ان کا کوئی حل نہ ہو پارٹی قیادت ملکر ان مسائل کے خاتمے کیلے اپنا کردار ادا کررہے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت مظبوط ہاتھوں میں ہے ہم پرامید ہیں کہ پارٹی کے اندرونی مسائل جلد اختتام کؤ پہنچیں گے اور پارٹی فعالیت میں مذید بہتری آئے گی میر قدوس بزنجو صاحب نیک نیتی و مخلصی کے ساتھ  بلوچستان کو تمام تر بحرانوں سے نکالنے کیلے بھرپور کوشش کررہے ہیں ؤہ ایک عوامی نمائندے ہیں وہ بہتر نمائندگی ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں