گزشتہ چار برسوں میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا، چینی سرمایہ کار

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ چینی کمپنیوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے شکوہ کیا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چینی کمپنیوں نے شہباز شریف کی قیادت میں سی پیک دوبارہ فعال ہونے کے یقین کا اظہارکیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں نے شکوہ کیا کہ گزشتہ چار برسوں میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا، اس دوران ہمارے مسائل بھی حل نہیں ہوتے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اجلاس میں فوری فیصلوں پر چینی کمپنیوں نے اظہار تشکر بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں