شیعہ و سنی اتحاد افغانستان میں امن کیلئے ضروری ہے، نائب صدر

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت نے شیعہ و سنی مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کے نائب صدر عبد السلام حنفی نے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی دونوں مسلمان ہیں، اس لئے ان کے مابین اتحاد ضروری ہے۔عبد السلام حنفی نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو چاہئیے کہ وہ، وہ کام کریں جس سے اسلام اور افغانستان کے دشمنوں کو قوم و زبان و نسل کے ذریعے اپنے قدم جمانے کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کسی بھی طور پر افغانستان کے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مابین اختلافات پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ اس سے قبل افغانستان کی شیعہ علماء کونسل نے بھی حکومت میں شیعہ مسلمانوں کے کردار اور ایک قومی حکومت کی تشکیل پر زور دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں