تیز ہواؤں اور بارش کے باعث تمپ اور کیچ کی مین ٹرانسمیشن لائن گرگئی
گوادر (انتخاب نیوز) کیچ میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث تمپ اور کیچ کی مین ٹرانسمیشن لائن گر کر زمین بوس ہوگئی۔ منگل کو کیچ میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث تمپ اور کیچ کی مین ٹرانسمیشن لائن شئے کہن کے مقام پر گر کر زمین بوس ہوگئی جس کی وجہ سے مکران کے تینوں اضلاع گوادر، کیچ اور پنجگور میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے، کیسکو ذرائع کے مطابق مر متی کام کے لئے کیسکو ٹیم روانہ کردی گئی جبکہ بجلی کی بحالی میں 24 گھنٹے سے زائد لگ سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments


