کوئٹہ، احتساب عدالت سے خلاف ضابطہ بھرتیوں پر چیئرمین پی ایس سی سمیت 8 افراد بری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) احتساب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب منور احمد شاہوانی نے اختیارات کے نا جا ئز استعمال اوراقربا ء پروری کی بنیا د پر بھرتیوں کے ریفرنس میں نامزد بلو چستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئر مین محمد اشرف مگسی سمیت 8 افراد کوعدم ثبوت کی بنا ء پر شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر نے کا حکم دے دیا ہے۔نیب بلو چستان کی جا نب سے بلو چستان پبلک سروس کمیشن (بی بی ایس سی)کے سابق چیئر مین محمد اشرف مگسی کیخلا ف سال 2016ء میں دائر کئے گئے ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اختیارات کا نا جا ئز استعمال کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرز کی معاونت سے اقربا ء پروری کی بنیا د پر اپنے قریبی رشتہ داروں کوبطور ہیڈ مسٹریس اور گریڈ 16میں بھرتی کی سفارشات کی تھی جس کی وجہ سے سرکا ری خزانے کو نقصان پہنچنے اور میرٹ کی خلا ف ورزی ہو ئی جس کے بعد محمد اشرف مگسی ودیگرکو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔ گزشتہ روز پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئر مین محمد اشرف مگسی، عابدہ مگسی،عزرہ مگسی،اسد مگسی،عبدالوحید،ساجدوحید،، مصباح فاطمہ سمیت 8 افراد کیخلا ف دائر ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے عدم ثبوت کی بناء پر شک کا فا ئدہ دیتے ہو ئے محمد اشرف مگسی و دیگر کو بری کر نے کے احکامات جا ری کر دئیے ہیں۔


