شفقت محمود پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے تردید کی ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کو پارٹی عہدے سے برطرف کر کے پنجاب کا چارج ان کے حوالے کر دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا شفقت محمود اب بھی پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر ہیں، جبکہ جنوبی کی ٹیم کے صدر ملک سے باہر ہیں۔ میں یہاں بحیثیت وائس چیئرمین معاملات کی نگرانی کرنے اور جائزہ لینے آیا ہوں۔ میں پارٹی کا وائس چیئرمین ہی رہوں گا مگر میں پنجاب میں پارٹی کی رہنمائی اور مدد کروں گا تاکہ وہ پہلے سے بھی بہتر کارکردگی دکھا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں