واشک میں محکمہ جنگلات کی قائم کردہ نرسری تباہ حالی کا شکار

واشک (انتخاب نیوز) واشک میں محکمہ جنگلات برائے نام ہوکر رہ گیا محکمہ جنگلات کا قائم کردہ نرسری تباہ حالی کا شکارہے نرسری میں کوئی پھول درخت وغیرہ نہیں جو نمائش کی حد تک محدود ہو کر رہ گئی ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے ہو یا مرکزی حکومت سالانہ گرین پاکستان یا دوسرے منصوبوں کے نام پر شجرکاری ہوتی ہے اضلاع میں شجری کاری مہم کے لئے باقاعدہ فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں شہروں کی خوبصورتی کے لئے درخت پھول وغیرہ آتے اللہ جانے محکمہ جنگلات واشک کو ملنے والے فنڈز اور درخت و پھول زمین نگل جاتی ہے یا آسمان مگر واشک میں محکمہ جنگلات کی جانب سے ان چیزوں کا کوئی نام و نشان نہیں ہے واشک میں بننے سڑکوں کے کنارے اور سرکاری دفاتر میں بھی محکمہ جنگلات کے شجرکاری دور دور تک نظر نہیں آتی ہے اور واشک کے شہری بھی محکمہ جنگلات سے مستفید نہیں ہو رہے جبکہ دفتر ویران ہے آفیسر سیر و سپاٹوں میں مصروف ضلعی ہیڈکواٹر سے غائب ہے واشک کے سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان کے ذمہ داراں سے واشک میں محکمہ جنگلات کی تباءحالی و ناقص کارکردگی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں