حکومت کا عوام پر پیٹرول بم، قیمت 209 روپے 85 پیسے مقرر کردی گئی
حکومت کا عوام پر پیٹرول بم، قیمت 209 روپے 85 پیسے مقرر کردی گئی شہباز حکومت نے ایک ہفتے میں پیٹرول 60 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر 209 روپے 86 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 29 روپے سے زائد اضافہ کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرخزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود کافی نقصان ہورہا تھا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہے کیونکہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس کی وجہ سے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


