نصیرآباد، بجلی کا ٹاور دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں فراہمی معطل
کوئٹہ (ویب ڈیسکٰ) نصیر آباد میں نوتال شاہراہ پر نامعلوم افراد نے بجلی کے ٹاور کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔ ڈی ایس پی شمن علی سولنگی کے مطابق دھماکے سے ایک بجلی کا ٹاور مکمل تباہ ہو گیا، جبکہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچا۔ کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی لائن اوچ پاور پلانٹ سے سبی کی جانب جا رہی تھی۔ بجلی کے ٹاور کو نقصان پہنچنے سے بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


