عمران خان کے بیانات آئین اور وفاق پر حملہ ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات آئین کے خلاف اور وفاق پر حملہ ہیں۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیان آئین اور ملک کے خلاف ہے جبکہ ملک کو ٹکڑے کرنے کی بات کرنا دشمن کی زبان ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانات آئین کے خلاف ہیں اور وفاق پر حملہ ہے۔ اداروں کی تباہی اور ایٹمی پروگرام چھن جانے کی بات دشمن کرتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی اس قسم کی تقریر کو ٹی وی پر نشر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ عمران خان کے ملک کے خلاف بیانات پر قوم کا ردِعمل روکنا ممکن نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار نہ رہے تو آئین، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور وفاق پر حملہ بیمار ذہنیت کی عکاسی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں