سینیٹ، باپ پارٹی نے سندھ پر بلوچستان کاپانی چوری کرنے کاالزام لگادیا
اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبہ سندھ پر بلوچستان کاپانی چوری کرنے کاالزام لگادیا، سینیٹ کا اجلاس آج بروزجمعہ صبح ساڑے دس بجے تک ملتوی کردیاگیا۔جمعرات کوسینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدرات پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔بلوچستان میں پانی کی قلت کے حوالے سے توجہ مبذول کرانے کانوٹس وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے موخرکردیاگیا بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹردنیش کمار نے کہاکہ سندھ بلوچستان کا پانی چوری کررہاہے سیکرٹری آبی وسائل بھی ایوان میں نہیں ہیں۔ہم اس معاملے پر وزیر کی موجودگی میں بات کریں گے۔
Load/Hide Comments


