ملک میں ایسا کوئی ادارہ، میڈیا گروپ، عدالت ہے جو ایک بیٹی کی فریاد سنے؟ سعیدہ حمید زہری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) لاپتہ عبدالحمید زہری کی صاحبزادیوں والد کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ایسا کوئی ادارہ، کوئی میڈیا گروپ، عدلیہ ہے جو ایک بیٹی کی فریاد سنے؟ یا ہمیں یوں ہی سسکتے ہوئے مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔ہم جب اسکول جاتے ہیں، کتابوں میں لکھا ہے تمام شہری برابر ہیں مگر ہمیں یہ فلسفہ نظر نہیں آتا۔ میر ے بابا عبدالحمید زہری کس حال میں ہیں، کہاں رکھا گیا ہے ہمیں نہیں پتا۔ انہوں نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ ان کے والد عبدالحمید زہری کو فوری بازیاب کرکے منظر عام پر لایا جائے۔ یاد رہے کہ عبدالحمید کو اپریل 2021ء میں کراچی میں ان کے اپارٹمنٹ سے زبردستی لاپتہ کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


