مقابلے کے بعد 3 دہشتگرد گرفتار، ڈیڑھ کلو وزنی بم، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد

میرپورخاص (انتخاب نیوز) میرپورخاص میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، ڈیڑھ کلو وزنی بم لے کر جانے والے 3 دہشت گردوں کو پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔ ملزمان اور پولیس کے درمیان جھڈو تا نبی سر روڈ دیھ 372 کے مقام پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس نے تحصیل سندھڑی کے گاؤں عبدالکریم شر سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان خالد ولد مہران شر، مردان ولد علی شیر شر اور دیدار ولد علی شیر شر کے قبضہ سے 3 پستول، 1 ہینڈ گرنیڈ، 3 (IED) دیسی ساختہ ڈیوائس برآمد کی، جس میں 1602 گرام دیسی بارودی مواد تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے IED ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں