نوشکی، گندم اور آٹا کی افغانستان اسمگلنگ سے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

نوشکی (نامہ نگار) گندم اور آٹا بڑے پیمانے پر افغانستان اسمگلنگ کرنے سے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ۔ نوشکی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے روک تھام کے لیے اقدامات نہیں کیے تو بہت جلد عوام کو مارکیٹ سے گندم اور آٹا ملنا مشکل ہوجائے گا۔ نوشکی اور چاغی سے افغانستان کے لیے گندم اور آٹا کی اسمگلنگ نے غریب عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے، بیرون ملک لیجانے سے نوشکی میں گندم اور آٹا کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں، جو روز بروز غریب عوام کی دسترس سے باہر ہوتا جارہا ہے۔ عوامی حلقوں نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت، نوشکی انتظامیہ اور بارڈر پر تعینات سیکورٹی فورسز کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر آٹا اور گندم کی افغانستان اسمگلنگ پر فوری طور پر پابندی عائد کرکے ذمہ داروں کیخلاف ٹھوس کارروائی کی جائے اگر حکومت نے فوری اقدامات نہیں کیے تو آنے والے دنوں میں غریب اور متوسط طبقہ نان شبینہ کا محتاج ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں