بنگلہ دیش،کمپنی کے کنٹینر ڈپو میں دھماکہ، 34 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی

چٹاگانگ(انتخاب نیوز ) بنگلہ دیش کی ایک کمپنی میں دھماکے سے 34 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع چٹاگانگ میں نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش کی ایک مشترکہ کمپنی کے کنٹینر ڈپو میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق کنٹینر ڈپو میں آگ لگنے کے دوران دھماکہ ہوا۔ فائر سروس کے حکام کا کہنا تھا کہ ڈپو میں دھماکہ اس وقت ہوا جب فائر سروس کے اہلکار اور کنٹینر ڈپو کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فائر سروس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔ سی ایم سی ایچ پولیس کیمپ کے انچارج عاشق الرحمن نے کہا کہ سینکڑوںزائد افراد کو سی ایم سی ایچ کے مختلف یونٹوں میں لے جایا گیا ہے اور مزید زخمیوں کو ہسپتال لایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں