پاکستان میں نوول کورونا وائرس کے 55 نئے کیسز کا اندراج
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان میں نوول کورونا وائرس کے 55 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے، جس سے ملک میں متاثرہ کی تعداد 15 لاکھ 30 ہزار 705 ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ ہفتے کے روز کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، اب تک نوول کرونا وائرس سے 30 ہزار 379 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ہفتے کو ملک بھر میں نوول کرونا وائرس کے 14 ہزار 84 ٹیسٹ ہوئے جس میں مثبت شرح 0.39 فیصد رہی۔اس وقت ملک میں 65 عال کیسز کی حالت نازک ہے۔
Load/Hide Comments


