ایک ہفتے کے اندر کمیونٹی اساتذہ کو مستقل کیا جائے، ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندرخان ایڈووکٹ نے پوائنٹ آف آرڈر پر کمیونٹی اساتذہ کی عدم مستقلی کامسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل ایوان میں اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے قرار داد منظور ہوئی تھی جس میں کمیونٹی اساتذہ کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ انہیں مستقل کیا جائے گا لیکن انہیں تاحال مستقل نہیں کیا گیا انہوں نے ڈپٹی سپیکر سے استدعا کی کہ وہ رولنگ دیں تاکہ ایک ہفتے کے اندر ان اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔ ڈپٹی سپیکر نے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری سے اس بابت استفسار کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ اس معاملے میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی ہے جس پر صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری نے ایوان کو بتایا کہ محکمہ فنانس کی جانب بھیجی گئی سمری پر اعتراض لگا کر اسے واپس کردیاگیا تھا اب اسے دوبارہ درست کرکے دوبارہ محکمہ فنانس کو بھجوادیاگیا ہے جلد ہی ان اساتذہ کو مستقل کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں