پنجگور، گاڑی الٹنے سے مزدور جاں بحق، 4 زخمی
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور کے علاقے سب تحصیل گچک میں پیاز سے لوڈ گاڑی الٹنے سے مزدور جاں بحق، چار زخمی ہوگئے، مزدوروں کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک اور واقعے میں پنجگورکے علاقے سراوان ڈیم کے قریب گن پوائنٹ پر مسلح افراد نے حارث ولد غلام رسول سے اس کی موٹر سائیکل چھین لی، مزاحمت پر حارث سکنہ سراوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے اپنی کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


