کوہلو، لیویز کی 165 خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے 1475 امیدوار میدان میں آگئے

کوہلو (انتخاب نیوز) ضلع کوہلو میں لیویز فورس بلوچستان کی خالی اسامیوں پر فزیکل، تحریری ٹیسٹ و انٹریوز کا آغاز ہوچکا ہے ضلع کے 165 خالی اسامیوں پر مرد وخواتین کانسٹیبل، ڈارئیورز اور وائرلیس آپریٹر کی اسامیوں پر 1519 امیدواروں نے درخواستیں جمع کی ہیں جس میں سے 44 امیدواروں کی درخواستیں اسامیوں میں بھرتی کے شرائط پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے مسترد ہوئی ہیں جبکہ اب 1475 امیدوار مختلف خالی اسامیوں پر قسمت آزمائی کیلئے میدان میں اترچکے ہیں جس میں 1419 مرد کانسٹیبل، 11 وائرلیس آپریٹر، 29 ڈرائیور، 8 خواتین کانسٹیبل کی خالی اسامیوں پر 16 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے ضلع میں امیدواروں کا فزیکل، تحریری ٹیسٹ و انٹرویوز کوہلو کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں امیدواروں کوفزیکل ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے مقرر وقت میں رننگ مکمل کرکے بھرتی کے اگلے مرحلے یقینی تحریری ٹیسٹ کیلئے شامل ہونا ہے۔ بھرتی کے پہلے مرحلے میں متعدد امیدوار دوڑ کے دوران مقرر وقت میں منزل تک نہیں پہنچ پائے، جس سے وہ بھرتی کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ 8 جون سے 10 جون تین روز تک سیریل وائز امیدوار بھرتی کے مختلف مراحل فزیکل ٹیسٹ، تحریری اور زبانی ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں