کورونا،بلوچستان میں سول اور کریمنل نو عیت کے کیسز 19مئی تک ملتوی کرنے کی ہدایت

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک سرکلر کے مطابق کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر چیف جسٹس بلوچستان کے احکامات کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سول اور کریمنل نو عیت کے کیسز 6مئی 2020ء سے 19مئی تک ملتوی کئے جائیں۔ جبکہ صرف ضروری نو عیت کی درخواستوں اور مقدمات کی سماعت کی جائے۔ تمام ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز صرف ضروری نوعیت کی درخو استوں کی پیر وی کرنے کیلئے اس میکنز م بنائیں جس کے تحت کم سے کم افیسران اور عملہ کو روٹیشن کی بنیاد پرحا ضر کیا جاسکے تمام فیملی ججز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خاندانی نوعیت کے مقدمات اور میٹنگ آف مائنرز کو 19مئی 2020ء تک ملتوی کریں۔ملتوی شدہ مقدمات کی اگلی سماعت کی تاریخ وکلاء اور اسکے قانونی چارہ جوئی کوارسال کی جائے۔کسی بھی درخواست گز ارء پارٹی یا ایڈ وکیٹ کی عدم موجود گی کے دوران ایڈ و ریس آرڈر جاری نہ کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں