پنجگور، تیز ہوائیں چلنے سے بجلی کا ٹاور زمین بوس، بجلی فراہمی معطل
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے سے بجلی کا ٹاور زمیں بوس ہوگیا۔ ہوشاب اور پنجگور کے درمیان سیدان کوہ بن میں بجلی کا مین ٹاور گرنے سے ضلع پنجگور میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ کیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کی بحالی میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کی راڈز کو ناعاقبت اندیش لوگ اتار کر لے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے تیز ہوائیں چلنے سے ٹاورز توازن برقرار نہ رکھ کر زمین بوس ہو جاتے ہیں۔ دوسری جانب واپڈا ان کی مرمت کے لیے بھی اقدامات نہیں اٹھاتا۔
Load/Hide Comments


