بلوچستان اسمبلی اجلاس، صوبے میں نہری پانی کی قلت کیخلاف اراکین اسمبلی یک زبان ہوگئے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبے میں نہری پانی کی قلت کے خلاف اراکین اسمبلی یک زبان ہوگئے، اراکین اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ ارسا پانی کی تقسیم میں ناکام ہوگیا ہے،سندھ بلوچستان کا پانی چوری کررہا ہے،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر بابر موسی خیل کی زیرصدارت منعقد ہوا رکن اسمبلی سلیم کھوسہ نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نصیر آباد میں نہری پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے سندھ سے ہمیں پانی کا کوٹہ نہیں مل رہا ہے، رکن اسمبلی سلیم احمد کھوسہ نے الزام عائد کیا کہ صوبائی وزیر ایریگیشن صحبت پور کو پینے کا پانی بھی نہیں دے رہے ہیں، ہمارے ساتھ یہ زیادتی کیوں ہورہی ہے، رکن اسمبلی ظہور بلیدی نے کہا کہ ارسا صوبے کو پانی کی منصفانہ تقسیم میں ناکام ہو چکا ہے بلوچستان کاپانی روکنے کے خلاف ایوان میں مشترکہ قرارداد لائی جائے،اس موقع پر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور وفاق ہمیشہ سے بلوچستان کا پانی چوری کرتے رہے ہیں ہم پانی کے حوالے سے مشترکہ قرارداد کا خیر مقدم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں