6 ماہ سے بولان میڈیکل کالج میں وائس چانسلر کی عدم تعیناتی ادارے سے مذاق ہے، ٹیچنگ یونین
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ایسو سی ایشن کے صدرڈاکٹر سید ظہور احمد شاہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر الیاس بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی عمل نہیں لائی جاسکی ہے۔ میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے ادارے کا مذاق بنالیا گیا ہے۔ آئین کے تحت وائس چانسلر کی کنٹریکٹ کی میعاد ختم ہونے سے قبل نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جاتے ہیں مگر یہاں حکومتی ترجیحات سمجھ سے بالاتر ہیں۔ وائس چانسلر کی عدم تعیناتی کے باعث یونیورسٹی زبوں حالی کا شکار ہے، آئینی بحران پیدا کردیا گیا ہے جس سے طلبا و طالبات کو تعلیم کے حصول اور دیگر معاملات کے حل کیلئے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بی ایم ٹی اے حکومت اور گورنر بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ادارہ کی بہتری کیلئے وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں لاکر آپنی آئینی۔ ذمہ داریاں پوری کریں، بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔


